لاہور۔15مارچ (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) ریجن میں چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 389ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے192کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 17 کمرشل،2زرعی اور370 ڈومیسٹک تھے۔
تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو2 لاکھ63 ہزار5سو48 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت84لاکھ94 ہزار5سو72 روپے ہے۔ بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اوران کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔کھڈیاں کے علاقے میں کنکشن کو2لاکھ27ہزار7سو50 روپے،بکرکے کے علاقے میں کنکشن کو2لاکھ 23 ہزار3سو50 روپے،باغبان پورہ کے علاقے میں ملزم کو1لاکھ 25ہزار روپے اورقلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں ایک ملزم کو1 لاکھ رروپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔
انسداد بجلی چوری مہم کو183مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل63 ہزار8سو69 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 62ہزار4سو71 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر20ہزار46 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک 8 کروڑ17 لاکھ30 ہزار7سو23یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 3ارب11 کروڑ2 لاکھ73 ہزار9سو68 روپے ہے۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔