اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 35 ہزار 281 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 281 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔
جن میں سے 768 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے کورونا ٹیسٹوں کی مثبت کی شرح 2.17 فیصد رہی ہے۔
مزید برآں اس دوران کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 19 ریکارڈ کی گئی ہے.جبکہ 908 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔