اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 41 ہزار 744 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 744 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 1232 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے کورونا ٹیسٹوں کی مثبت کی شرح 2.95 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 43 ریکارڈ کی گئی ہے.جبکہ 1230 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔