گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں19312 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں،این آئی ایچ

61
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں19312کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

بدھ کے روز این آئی ایچ کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران19312کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 526 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 2.72 فیصد رہی ہے۔

مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے 5 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ 156 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔