گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1173ٹریفک حادثات میں 15افراد جاں بحق1237زخمی ہوئے،ریسکیو 1122

90
میکسیکو ، ٹریفک حادثے میں 6 افراد ہلاک ،2 زخمی

لاہور۔6ستمبر (اے پی پی):ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1173ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 547افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔690معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (76فیصد)موٹر سائیکل حادثات کی ہے۔

ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 692ڈرائیوز،51کم عمرڈرائیور،427مسافراور133پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ228ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت244متاثرین کے ساتھ پہلے گوجرانوالہ76حادثات میں 79متاثرین کے ساتھ دوسر ے،فیصل آباد75حادثات میں 76متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1252متاثرین میں 1024مرد اور228خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1015موٹرسائیکلز،66آٹورکشے،163کاریں،34وین08مسافر بسیں،26ٹرک اور89دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔