گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1280ٹریفک حادثات میں 15افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے، ریسکیو 1122

124
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

لاہور۔17مئی (اے پی پی):ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1280ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 638افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، 768معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی، ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (75فیصد)موٹر سائیکل حادثات کی ہے۔

ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 767ڈرائیوز،60کم عمرڈرائیور، 507مسافراور147پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ283ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت300متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد84حادثات میں 99متاثرین کے ساتھ دوسر ے، ملتان 71حادثات میں 75متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1406متاثرین میں 1127مرد اور294خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1169موٹرسائیکلز،72آٹورکشے،120کاریں،24وین14مسافر بسیں،33ٹرک اور96دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔