گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 910 ٹریفک حادثات ، 26افراد جاں بحق،928زخمی

77
Rescue 1122

لاہور۔5جنوری (اے پی پی):گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 910ٹریفک حادثات میں 26افراد جاں بحق اور928زخمی ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں 910ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 404افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ524معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی جس سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 494ڈرائیورز،36کم عمرڈرائیورز،337مسافراور123پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

ترجمان کے مطابق197ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت209متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد53حادثات میں 51متاثرین کے ساتھ دوسر ے اورملتان51حادثات میں 50متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔