گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا 47 افراد انتقال کر گئے

50

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا47 افراد انتقال کر گئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 4 سو 83 ٹیسٹ کیے گئے اور اس دوران 1303 افراد میں کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ کورونا کے ایکٹیو کیسز کی شرح 3.21 فیصد رہی۔

این سی اوسی کے مطابق عوام الناس کو اب تک 1 کروڑ 4 لاکھ 96 ہزار 228 کورونا ویکسین خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔