اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 50 اموات ہوئیں جن میں سے 14 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 ہزار 233 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے بہاولپور میں 40 فیصد,لاہور میں 52 فیصد،ملتان میں 84 فیصد اور سرگودھا میں 63 فیصد مریض ہیں۔
اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے صوابی میں 54 فیصد،فیصل آباد میں 46 فیصد،ملتان میں 53 فیصد اور سرگودھا میں 49 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 52 ہزار 788 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 18 ہزار 952, پنجاب میں 14 ہزار 666، خیبرپختونخوا میں 12 ہزار 29،اسلام آباد میں 4 ہزار 721، بلوچستان میں 1 ہزار 300,گلگت بلتستان میں 410 ٹیسٹس, آزاد کشمیر میں 710 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ 46 ہزار 394 ہو چکی ہے۔ بلوچستان,آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 484 مریض ہیں۔
ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 60 ہزار 952 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 34 ہزار 828 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 33 ہزار 955, بلوچستان میں 32 ہزار 828, گلگت بلتستان میں 10 ہزار 286, اسلام آباد میں 1 لاکھ 4 ہزار 764، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 72 ہزار 498،پنجاب میں 4 لاکھ 26 ہزار 639 اور سندھ میں 4 لاکھ 53 ہزار 858 مریض ہیں۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 27 ہزار 482 ہو چکی ہے۔جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 316 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتالوں میں اور ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا، پنجاب میں 12 ہزار 514 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 20 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 4 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 480 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 17 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے
اسلام آباد میں کل 909 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں کل 345 اموات، گلگت بلتستان میں 184 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 734 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 91 لاکھ 2 ہزار 117 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں 4 ہزار 663 مریض زیر علاج ہیں.