اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔
ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 6 اموات ہوئیں جن میں سے 2 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 216 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 19 فیصد,اسلام آباد میں 11 فیصد،ملتان میں 20 فیصد اور سرگودھا میں 9 فیصد مریض ہیں۔
اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 29 فیصد،لاہور میں 16 فیصد،صوابی میں 27 فیصد اور سرگودھا میں 23 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 33 ہزار 435 ٹیسٹس کیے گئے جن میں سے سندھ میں 5 ہزار 543, پنجاب میں 16 ہزار 996، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 431،اسلام آباد میں 3 ہزار 179،
بلوچستان میں 787,گلگت بلتستان میں 376 ٹیسٹس, آزاد کشمیر میں 123 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 28 ہزار 848 ہو چکی ہے۔ بلوچستان,آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 116 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 22 ہزار 626 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 80 ہزار 92 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 34 ہزار 514,
بلوچستان میں 33 ہزار 408, گلگت بلتستان میں 10 ہزار 401, اسلام آباد میں 1 لاکھ 7 ہزار 364، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 79 ہزار 190،پنجاب میں 4 لاکھ 41 ہزار 965 اور سندھ میں 4 لاکھ 73 ہزار 250 مریض ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 28 ہزار 618 ہو چکی ہے۔
جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 604 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، پنجاب میں 12 ہزار 980 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 801 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 948 اموات،
بلوچستان میں کل 358 اموات، گلگت بلتستان میں 186 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 741 اموات ہو چکی ہیں۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 2 کروڑ 14 لاکھ 52 ہزار 460 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں 1 ہزار 141 مریض زیر علاج ہیں۔