گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 302 کیس،6 اموات رپورٹ ہوئیں، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر

97
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 302 کیس،6 اموات رپورٹ ہوئیں، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث کے خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔

ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 6 اموات ہوئیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 302 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹر پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 12 فیصد،اسلام آباد میں 12 فیصد،سرگودھا میں 13 فیصد اور ملتان میں 20 فیصد مریض ہیں۔

اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 15 فیصد،گجرات میں 11 فیصد،سرگودہا میں 15 فیصد اور اسلام آباد میں 15 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 42 ہزار 895 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 11 ہزار 137،

پنجاب میں 15 ہزار 777، خیبرپختونخوا میں 8 ہزار 544،اسلام آباد میں 5 ہزار 998، بلوچستان میں 720،گلگت بلتستان میں 276 ٹیسٹ، آزاد کشمیر میں 443 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 51 ہزار 914 ہو چکی ہے۔

بلوچستان،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 82 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 451 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 90 ہزار 214 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 34 ہزار 627، بلوچستان میں 33 ہزار 540،

گلگت بلتستان میں 10 ہزار 428، اسلام آباد میں 1 لاکھ 8 ہزار 198، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 8 ہزار 825،پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 32 اور سندھ میں 4 لاکھ 78 ہزار 564 مریض ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 28 ہزار 849 ہو چکی ہے۔

جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 640 اموات، پنجاب میں 13 ہزار 53 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 900 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 963 اموات،بلوچستان میں کل 363 اموات،

گلگت بلتستان میں 186 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 744 اموات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 2 کروڑ 26 لاکھ 89 ہزار 25 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں 745 مریض زیر علاج