اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث کے خیبرپختونخوا کے بعد سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 11 اموات ہوئیں جن میں سے 3 مریضوں کی اموات وینٹیلیٹرز پر ہوئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 395 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 19 فیصد,اسلام آباد میں 14 فیصد،سرگودھا میں 13 فیصد اور ملتان میں 10 فیصد مریض ہیں۔
اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 15 فیصد،اسلام آباد میں 14 فیصد،سرگودہا میں 15 فیصد اور بنوں میں 12 فیصد مریض ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 50 ہزار 859 ٹیسٹس کیے گئے جن میں سے سندھ میں 17 ہزار 291, پنجاب میں 17 ہزار 217، خیبرپختونخوا میں 10 ہزار 554،اسلام آباد میں 4 ہزار 639، بلوچستان میں 635,گلگت بلتستان میں 320 ٹیسٹس, آزاد کشمیر میں 203 ٹیسٹ شامل ہیں۔
اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 50 ہزار 427 ہو چکی ہے۔ بلوچستان,آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 85 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 511 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار 761 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 34 ہزار 601, بلوچستان میں 33 ہزار 528, گلگت بلتستان میں 10 ہزار 425, اسلام آباد میں 1 لاکھ 8 ہزار 81، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 8 ہزار 81،پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 794 اور سندھ میں 4 لاکھ 77 ہزار 721 مریض ہیں۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 28 ہزار 823 ہو چکی ہے۔جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 634 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 13 ہزار 50 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 885 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 962 اموات،بلوچستان میں کل 363 اموات، گلگت بلتستان میں 186 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 743 اموات ہو چکی ہیں۔
اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 2 کروڑ 24 لاکھ 79 ہزار 184 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں 794 مریض زیر علاج ہیں۔