گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران50531 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، 1683 کے نتائج مثبت آئے ،وزارت قومی صحت کا ٹویٹ

28
Ministry of Health

اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران50ہزار 531 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔

جمعرات کو وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ کےمطابق 24 گھنٹوں کے دوران 1683 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مثبت کورونا کیسز کی شرح 3.33فیصد رہی جبکہ کووڈ۔19 کے باعث 24 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔