گزشتہ 6 سال کے دوران چینی کی اوسط سالانہ پیداوار 5.66 ملین ٹن رہی ، ادارہ برائے شماریات 

88
ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):گزشتہ 6 سال کے دوران چینی کی اوسط سالانہ پیداوار 5.66 ملین ٹن رہی ہے۔ اس طرح چینی کی سب سے زیادہ پیداوار مالی سال 2017 میں 7 ملین ٹن رہی جبکہ گزشتہ مالی سال 2020 میں چینی کی سب سے کم 4.9 ملین ٹن پیداوار حاصل ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمارکے مطابق مالی سال 2015 تا 2020 کے دوران پاکستان کی چینی کی اوسط سالانہ پیداوار 5.66 ملین ٹن رہی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران چینی کی سب سے زیادہ سالانہ پیداوار مالی سال 2017 کے دوران حاصل ہوئی تھی اور پیداوار کا حجم 7 ملین ٹن تک بڑھ گیا جبکہ چینی کی سب سے کم پیداوار گزشتہ مالی سال 2020 میں 4.9 ملین ٹن رہی تھی۔ پی بی ایس کے مطابق مالی سال 2015 اور 2016 کےلئے چینی کی قومی پیداوار 5.1، 5.1 ملین ٹن رہی تھی جبکہ مالی سال 2018 میں پیداوار کا حجم 6.6 ملین ٹن رہا تھا۔ اس کے بعد چینی کی پیداوار میں کمی کا رجحان رہا اور مالی سال 2019 میں پیداوار 5.3 ملین ٹن جبکہ مالی سال 2020 میں 4.9 ملین ٹن تک کم ہو گئی۔