27.7 C
Islamabad
اتوار, مارچ 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںگزشتہ24گھنٹوں کے دوران بجلی چوری میں ملوث 19 ملزمان گرفتار

گزشتہ24گھنٹوں کے دوران بجلی چوری میں ملوث 19 ملزمان گرفتار

- Advertisement -

لاہور۔27مارچ (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو) نے گزشتہ24گھنٹوں کے دوران بجلی چوری میں ملوث 19 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔لیسکوکے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ریجن بھر میں لیسکو اوررینجرز کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ24گھنٹوں کے دوران بجلی چوری میں ملوث10ملزمان کے خلاف مقدمہ درج جبکہ19کو گرفتار کرلیا گیا۔

حکام کی جانب سے 6ملزمان کو 27ہزار604یونٹس ڈٹیکشن بل بھی چارج کیا گیا ہے۔ ڈسکو سپورٹ یونٹ نے کارروائی کے دوران رننگ ڈیفالٹرز سے 21لاکھ50ہزار اور کرنٹ ڈیفالٹرز سے 6 لاکھ 75 ہزار 510 روپے کی ریکوری کرلی، واجبات ادا نہ کرنے پر 17صارفین کے میٹرز بھی منقطع کردیئے گئے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576664

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں