گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں صرف 103 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، قومی ادارہ صحت

59
Ministry of Health

اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں صرف 103 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، مثبت کیسز کی شرح 0.47 رہی۔

پیر کو قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 904 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 103 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ کورونا ٹیسٹوں کی مثبت کی شرح 0.47 فیصد رہی ۔

مزید برآں اس دوران کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد صفر ریکارڈ کی گئی جبکہ 205 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔