اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):وزارت قومی صحت نے کہا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 11 ہزار 828 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔
وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار 828 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 144 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے کورونا ٹیسٹوں کی مثبت کی شرح 1.22 فیصد رہی ۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 01 ریکارڈ کی گئی ہےجبکہ 61 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔