36.6 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومعلاقائی خبریںگز شتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب بھر میں آشوب چشم کے...

گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب بھر میں آشوب چشم کے 3,031 نئے مریض رپورٹ ہوئے،ترجمان پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر

- Advertisement -

لاہور۔11اکتوبر (اے پی پی):پنجاب بھر میں گز شتہ 24 گھنٹوں کے دوران آشوب چشم کے 3,031 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔ترجمان پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق گزشتہ 30 دنوں میں پنجاب کے 36 اضلاع میں آشوب چشم کے کل ایک لاکھ 24 ہزار 496 مریض رپورٹ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 30 دنوں میں آشوب چشم کے سب سے زیادہ مریض بہاولپور میں 21,302 رپورٹ ہوئے ،اسی طرح ملتان میں کل7119مریض ،لاہور میں10,709مریض،ڈیرہ غازی خان میں کل3579 مریض اور رحیم یار خان میں آشوب چشم کے کل 4225 مریض رپورٹ ہوئے۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ لاہور میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 326 نئے مریض سامنے آئے،بہاولپور میں 435،ڈیرہ غازی خان میں186،ملتان میں 195نئے مریض اور رحیم یار خان میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 103 نئے ڈینگی مریض سامنے آئے۔ا س حوالے سے صوبائی وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ آشوب چشم کے مریض علاج اور رہنمائی کے لئے ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں،صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں آئی سرجنز کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے،تمام ہسپتالوں میں آئی ڈراپس وافر مقدار میں مہیا کر دیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر جمال ناصر نے مزید کہاکہ آشوب چشم خطرناک نہیں اور نہ ہی اس سے بینائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے،آشوب چشم کا مرض 8 سے 10 دن میں خود بخود ٹھیک ہو جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری آنکھوں کی صفائی کا خیال رکھیں،تیز دھوپ ،دھوئیں اور گرد و غبار سے آنکھوں کو بچائیں،آشوب چشم میں مبتلا شخص کے کپڑے اور تولیے وغیرہ علیحدہ رکھیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=400187

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں