گستاخانہ خاکوں کی حوصلہ افزائی سے اسلام اورہمارے پیغمبر ﷺکونشانہ بنایا جارہاہے، وزیراعظم عمران خان

144
وزیر اعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ماحولیاتی تحفظ کے لئے "گرین سعودی عرب، "گرین مشرق وسطی" کے اقدامات کا خیرمقدم

اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ گستاخانہ خاکوں کی حوصلہ افزائی سے اسلام اورہمارے پیغمبر ﷺ کونشانہ بنایا جارہاہے، فرانسیسی صدرامانوئل میکرون کے اسلام کوسمجھے بغیرنشانہ بنانے کے عمل نے یورپ اور دنیابھرکے لاکھوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کردیاہے۔ اتوار کو ٹوئٹرپرجاری ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ایک لیڈرکی پہچان یہ ہے کہ وہ لوگوںکو متحد کرتاہے۔نیلسن منڈیلا نے لوگوں کو تقسیم کرنے کی بجائے انہیں متحدکیا،یہ وقت ہے کہ صدرامانوئل میکرون مزیدتقسیم کی بجائے انتہاپسندی کوروکیں،تقسیم بنیادی پرستی کا سبب بنتی ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ گستاخانہ خاکوں کی حوصلہ افزائی سے اسلام اورہمارے پیغمرﷺ کونشانہ بنایا جارہاہے۔ صدرمیکرون کے اسلام کوسمجھے بغیرنشانہ بنانے کے عمل نے یورپ اور دنیابھرکے لاکھوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کردیاہے۔بدقسمتی سے انہوں نے تشددپرآمادہ دہشت گردوں(خواہ وہ مسلم، سفیدفام نسل پرست یا نازی ازم کے پیروکارہوں) کے بجائے اسلام پرحملہ آورہوکراسلاموفوبیا کی حوصلہ افزائی کارستہ چنا۔ مقام افسوس ہے کہ صدر میکرون نے جان بوجھ کرمسلمانوں کو جن میں انکے اپنے شہری بھی شامل ہیں کو مشتعل کرنےکی راہ اختیارکی۔انہوں نے کہاکہ دنیامزیدتقسیم کی متحمل نہیں ہوسکتی، لاعلمی پرمبنی عوامی بیانات سے مزیدنفرت، اسلاموفوبیا پھیلے گا اور ایسے بیانات انتہاپسندوں کیلئے گنجائش فراہم کرنے کا باعث بنتے ہیں۔