اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):پاکستانی ماہر برائے بین الاقوامی امور سلطان حالی نے کہا کہ دنیا کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، اس تناظر میں صدر شی جن پنگ نے گلوبل سکیورٹی انیشیٹو کی تجویز پیش کی ہے اور ہم اس انیشیٹو کو سراہتے ہیں کیونکہ سلامتی سے ہی خوشحالی اور ترقی حاصل کی جاسکتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو جاری بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج سے2سال قبل 21 اپریل 2022 میں چینی صدر شی جن پنگ نے باؤ ایشیائی فورم کی سالانہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں پہلی بار گلوبل سکیورٹی انیشیٹو پیش کیا اور بین الاقوامی سلامتی کے خسارے کو پورا کرنے اور سلامتی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے حل فراہم کیا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2سالوں کے دوران چین نے گلوبل سکیورٹی انیشیٹو کے نفاذ کے فروغ میں تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کیا ہے اور عالمی امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں۔ گلوبل سکیورٹی انیشیٹو بین الاقوامی سلامتی کے خسارے کو ختم کرنے میں چین کے کردار کی نمائندگی کرتا ہے ۔