23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںگلوکارشہزاد رائے کی پنجاب پولیس کی تعریف،منڈی بہائو الدین طالبعلم پر تشدد...

گلوکارشہزاد رائے کی پنجاب پولیس کی تعریف،منڈی بہائو الدین طالبعلم پر تشدد کے ملزمان کو گرفتار کرنے پر پنجاب پولیس کی کارکردگی کو سراہا

- Advertisement -

لاہور۔18جنوری (اے پی پی):معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے منڈی بہا ئوالدین میں طالبعلم پر تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرنے پر پنجاب پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منڈی بہاوالدین میں طالب علم پر بیہمانہ تشدد کی ویڈیو نامور گلوکار شہزاد رائے نے سوشل میڈیا پر شیئر کی اور پنجاب پولیس سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔

- Advertisement -

آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او منڈی بہائو الدین کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا جس پر منڈی بہاوالدین پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

شہزاد رائے کے علاوہ نامور صحافیوں اور سول سوسائٹی سے وابستہ افراد نے بھی ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی پر سوشل میڈیا پر پنجاب پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے توصیفی کلمات تحریر کئے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=291336

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں