34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومشوبزگلوکارہ اقبال بانو کی برسی پیر کو منائی گئی

گلوکارہ اقبال بانو کی برسی پیر کو منائی گئی

- Advertisement -

اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):گلوکارہ اقبال بانو کی برسی پیر 21 اپریل کو منائی گئی ۔ اقبال بانو 1935 میں دہلی میں پیدا ہوئیں۔انہوں نے گلوکاری کے فن کی تربیت استاد چاند علی خان سے حاصل کی۔وہ اپنی نیم کلاسیکی اردو غزلوں کے لیے مشہور تھیں۔

اقبال بانو نے گمنام، قتیل، انتظار، سرفروش اور ناگن جیسی مشہور اردو فلموں کے لیے بھی گیت گائے۔اقبال بانو کو پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت کئی قومی اعزازات سے بھی نوازا گیا ۔ان کا انتقال 21 اپریل 2009 کو لاہور میں ہوا۔ اقبال بانو کی برسی کے موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور موسیقی کے شعبہ میں انکی خدمات کے اعتراف میںانہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584988

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں