26 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومشوبزگلوکارہ مہناز بیگم کی برسی اتوارکومنائی جا ئیگی

گلوکارہ مہناز بیگم کی برسی اتوارکومنائی جا ئیگی

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 17 جنوری (اے پی پی):غزل،ٹھمری، دادرا،خیال، دروپد، سلام، نوحہ، اور مرثیہ پر مکمل دسترس کی حامل معروف پاکستانی گلوکارہ مہناز بیگم کی برسی 19جنوری بروزاتوار کومنائی جائیگی۔ انہوں نے 13 مرتبہ بیسٹ پلے بیک سنگر کانگار ایوارڈ جیتا جبکہ انہیں 2011 میں لواور لکس سٹائل ایوارڈ نے لائف اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا۔ آپ برصغیر کی معروف کلوکارہ کجن بیگم کی بیٹی تھیں۔

آ پ کے مشہور گانوں میں کیوں نہ ڈوبے، لہروں کی طرح، لطف وہ عشق میں، میں جس دن بھلا دوں، میں کون ہوں، مزے جہاں کے، میرا مزاج لڑکپن سے، میرا پیار مجھ کو، پانی رے پانی، شہید عشق ہوا، سنو بہاروں سنو، تو میراگیت ہے، تجھے دل سے لگا لوں، وہ خواب سے، طاہر کی آنکھ وغیرہ شامل ہیں۔موصوفہ 19 جنوری 2013 کو میڈیکل چیک اپ کیلئے امریکہ جاتے ہوئے راستہ میں بحرین ایئر پورٹ پر انتقال پا گئی تھیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=547425

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں