گلگت۔20دسمبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے مالی سال 2022-23 کے لئے اراکین صوبائی اسمبلی کےگوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2023ء مقرر کردی ہے۔الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق زیر دفعہ 137 ضمن 1 الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت ہر رکن صوبائی اسمبلی گلگت بلتستان نے اپنی شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کے اثاثہ جات سے متعلق فارم ب ہر سال 31 دسمبر 2023ء یا قبل دفتر الیکشن کمیشن گلگت بلتستان میں جمع کرانے ہیں۔ 31دسمبر 2023تک گوشوارے جمع نہ کرانے کی صورت میں رکن صوبائی اسمبلی گلگت بلتستان نااہل ہوجائے گا اور ہر سال یکم جنوری کوپریس ریلیز کے ذریعے گوشوارے جمع نہ کروانے والے ارکان کے نام شائع کئے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے تمام ممبران اسمبلی کو مطلع کیا جاچکا ہے کہ وہ اپنے اپنے فارم پُر کرکے الیکشن کمیشن کو بجھوادیں، اس حوالے سے سیکرٹری گلگت بلتستان اسمبلی کو بھی متعلقہ فارم بھجوائے گئے ہیں تاکہ ہر ممبر اپنا فارم پُر کر کے دے سکیں۔