گلگت، سکردو اور چترال کے لئے پی آئی اے کی پروازیں منسوخ

125

اسلام آباد ۔ 21ستمبر (اے پی پی) قومی ائیر لائن (پی آئی اے ) نے بدھ کوگلگت، سکردو اور چترال جانے والی تمام پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قومی ائیر لائن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ اقدام سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے ناردرن ایریاز کی فضائی حدود بند کئے جانے کے باعث کیا گیا، بیان کے مطابق اسلام آباد سے سکردو جانے والے پرواز پی کے 451 ، سکردو اسلام آباد پرواز پی کے 452 فوری طور پر معطل کر دی گئی ہے