29.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںگلگت بلتستان، بلوچستان اور آزاد کشمیر کے مختلف مقامات پر برف باری...

گلگت بلتستان، بلوچستان اور آزاد کشمیر کے مختلف مقامات پر برف باری کے پیش نظر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں، ترجمان نیشنل ہائی وے اتھارٹی

- Advertisement -

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):نیشنل ہائی وےاتھارٹی (این ایچ اے ) نےملک کے بالائی علاقوں بشمول گلگت بلتستان، بلوچستان اور آزاد کشمیر کے مختلف مقامات پر موسم سرما کی برف باری کے پیش نظر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ ترجمان این ایچ اے کے مطابق بلوچستان کے پہاڑی شمالی علاقوں میں 18 سے 21 جنوری کو برف باری کی پیشنگوئی کے پیش نظر امدادی کیمپ ، مشینری اور عملہ تعینات کر دیا ہے تاکہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے برف ہٹائی جا سکے۔ بلوچستان میں کھوجک ٹاپ این ۔25 کے کوئٹہ چمن کے حصہ پر تین کیمپ ، قلات ۔مسرنگ حصہ پر چار کیمپ، لکپاس کانک این۔40 پر دو کیمپ، زیارت کراس ۔کان مہترزئی مسلم باغ این۔50 پر 6 کیمپ، این۔65 کولپور کے مچھ ۔کولپور پر تین کیمپ قائم کرکے بھاری مشینری اور عملہ تعینات کیا گیا ہے۔

این ایچ اے نے مختلف مقامات پر تعینات کی گئی مشینری اور عملہ کی تفصیل سوشل میڈیا کے ذریعے مختلف پیجز پر اپ لوڈ کر دی ہے اور متعلقہ کیمپوں کی مینجمنٹ سے رابطہ کیلئے لینڈ لائن نمبر، موبائل فون نمبر اور ای میل ایڈریس بھی فراہم کر دیئے ہیں تاکہ کسی بھی علاقہ میں ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔دریں اثناء گلگت بلتستان کے سیاحتی مقامات پر برف باری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے اور این ایچ اے کی مشینری اور عملہ سڑکوں کو کلیئر کرانے پر مامور ہے۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ پہلی مرتبہ روڈ کلیئرنس کا کام ساتھ ساتھ ہو رہا ہے اور سڑکیں بند نہیں کی گئیں۔ سیاحوں کی بڑی تعداد ان علاقوں کا رخ کر رہی ہے تاہم این ایچ اے نے سیاحوں کیلئے ایڈوائزری بھی جاری کی ہے تاکہ برف پوش علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جا سکیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=548770

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں