26.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںگلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، بالائی سندھ اور جنوبی...

گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، بالائی سندھ اور جنوبی و مشرقی بلوچستان میں بارش ، بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان

- Advertisement -

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، بالائی سندھ اور جنوبی و مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہا ہے تاہم بلوچستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بارکھان 16، دالبندین 3 اور خضدار میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ہفتہ کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابو لہہ میں درجہ حرارت منفی 3 اورکالام میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=403825

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں