اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں بلاول اور مریم نواز الیکشن مہم میں چلا چلا کر پاگل ہو گئے، بعد میں ان پر انکشاف ہوا کہ ان کی جماعتوں کے ٹکٹ پر ایک تہائی امیدوار بھی انتخاب نہیں لڑ رہے تھے۔
اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کشمیر میں پیپلز پارٹی کے8امیدوار الیکشن کی ریس میں ہیں، بلاول کی گفتگو سے لگتا ہے ان کو اپنی پارٹی پوزیشن کا پتہ ہی نہیں۔