23.1 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںگلگت بلتستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث 2 ہفتوں سے معطل انٹر...

گلگت بلتستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث 2 ہفتوں سے معطل انٹر نیٹ فور جی ڈیٹا سروس بحال

- Advertisement -

گلگت۔18ستمبر (اے پی پی):گلگت بلتستان میں سکیورٹی خدشات اور امن و امان کی صورتحال کے باعث2 ہفتوں سے معطل انٹر نیٹ فور جی ڈیٹا سروس بحال کر دی گئی۔

حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے امن و امان کی صورتحال معمول پر آنے کے بعد وزارت داخلہ کو انٹر نیٹ فور جی سروس کی بحالی کے لیے بھیجے گئے خصوصی مراسلے کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو انٹر نیٹ فور جی سروس کی بحالی کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ، جس پر پی ٹی اے نے فوری عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے پیر کو فور جی سروس بحال کر دی ۔

- Advertisement -

انٹر نیٹ صارفین نے فور جی سروس کی بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے گلگت بلتستان حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں گزشتہ2ہفتوں سے امن و امان کی صورتحال کو معمول پر لانے اور سوشل میڈیا پر شرپسند عناصر کی جانب سے اشتعال انگیز مواد کی تشہیر روکنے کے لیے مفاد عامہ کے پیش نظر فور جی ڈیٹا سروس کی بندش کا فیصلہ کیا گیا تھا،

تاہم امن و امان کی صورتحال معمول پر آنے اور طلبا اور آن لائن بزنس سے وابستہ کمپنیوں اور فری لانسرز کو درپیش مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے گلگت بلتستان حکومت نے انٹر نیٹ سروس کو فوری بحال کرنے کا فیصلہ کیا۔ گلگت بلتستان حکومت نے عوام سے اپیل کی کہ انٹرنیٹ سروسز کے مثبت اور تعمیری استعمال کو یقینی بنائیں۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں