گلگت بلتستان میں مردوں کی میرا تھن ریس کی تیاریاں زور و شور سے جاری

130
Pakistan Athletics Federation

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام اور گلگت بلتستان اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے تعاون سے مردوں کی میرا تھن ریس (کل) اتوار کو گلگت میں شروع ہوگی جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جبکہ خواتین کی میرا تھن ریس 24 ستمبر کو ہنزہ میں ہو گی۔ گزشتہ روز پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ وجاہت حسین نے بتایا کہ ریسز میں شرکت کے لئے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے مردوں اور خواتین کی کثیر تعداد نے اپنے ناموں کی رجسٹریشن کروا رکھی ہے۔

ریسز میں شرکت کی خواہش رکھنے والے مرد اور خواتین اپنے اپنے ناموں کا انداز (کل) 21 ستمبر تک کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کریم شاہ کو ریس کا چیف آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے اور مزید معلومات کے لئے گلگت بلتستان ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سکندر مرزا سے رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔ ریسز کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔