اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ٹیکس سے متعلق کمیٹی سفارشات مرتب کر رہی ہے جو حتمی منظوری کے لئے جلد وزریراعظم محمد نواز شریف کو ارسال کیں جائیں گی ۔ وہ جمعرات کو گلگت بلتستان میں ٹیکس معاملات کے سلسلے میں قائم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے رہے …
گلگت بلتستان میں ٹیکس سے متعلق کمیٹی سفارشات مرتب کر رہی ہے، حتمی منظوری کےلئے جلد وزریراعظم محمد نواز شریف کو ارسال کیں جائیں گی، وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ٹیکس سے متعلق کمیٹی سفارشات مرتب کر رہی ہے جو حتمی منظوری کے لئے جلد وزریراعظم محمد نواز شریف کو ارسال کیں جائیں گی ۔ وہ جمعرات کو گلگت بلتستان میں ٹیکس معاملات کے سلسلے میں قائم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے رہے تھے ۔اجلاس میں وفاقی وزیر اُمور کشمیر کے علاوہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن،وفاقی سیکرٹری اُمور کشمیر و گلگت بلتستان عابد سعید،ممبرایف بی آر،جوائنٹ سیکرٹری گلگت بلتستان کونسل،وزارت خزانہ اورجی بی ،آئی آر ایس کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں دیر پا ترقی و خوشحالی کے لیے ضروری ہے کہ گلگت بلتستان میں ٹیکس کلچر کوفروغ دیا جائے اور ٹیکس نفاذ کی شرح وہاں کے زمینی حقائق اور حالات کو پیش نظر رکھ کر کیے جائیں جس میں عوام کے لیے قطعی کسی قسم کے بوجھ کا تصو رنہ آئے۔ انہوںنے کہا کہ ٹیکس کلچر کے فروغ کے لیے عوام میں آگہائی مہم بھی چلائی جائے تاکہ ٹیکس سے متعلق اُن کے تحفظات کا ازالہ کیا جاسکے۔








