گلگت بلتستان میں پانچ سالوں میں 370ارب روپے خرچ کریں گے،وفاقی وزیر اسد عمر

174
گلگت بلتستان میں پانچ سالوں میں 370ارب روپے خرچ کریں گے،وفاقی وزیر اسد عمر

گلگت۔30اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پانچ سالوں میں 370ارب روپے خرچ کریں گے،250میگاواٹ کے نو ہائیڈل منصوبوں پر 140ارب روپے ،شاہرائوں کے چھ منصوبے ہیں جن پر ارب روپے صرف ہوں گے۔

جمعہ کو گلگت میں ترقیاتی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے بڑے مواقع ہیں۔گلگت شندور کا منصوبہ جے سی سی میں شامل ہے، سی پیک سے اسے بنائیں گے،6ارب روپے کے سیاحتی انفراسٹرکچر اور تربیت دیں گے۔17ارب روپے کے صحت اور تعلیم کے منصوبے ہیں۔سکردو اور گلگت میں میڈیکل کالج بنائے جارہے ہیں،گلگت اور سکردو کے لئے 8ارب روپے واٹر سپلائی سکیمیں دی جارہی ہیں۔

یہاں کے نوجوانوں کوہنر سکھائیں گے۔گلگت بلتستان کے 10اضلاع میں خصوصی افراد کے لئے ووکیشنل وبحالی مراکز قائم کریں گے۔آئی ٹی ٹیلی کام سیکٹر میں جون سے پہلے نیلامی ہونے جارہی ہے۔حکومت نے زراعت کو خصوصی توجہ دی ہے۔30اپریل کی تاریخ گلگت بلتستان کی تاریخ میں خصوصی اہمیت کا حامل ہوگا۔

گلگت بلتستان پیکیج آئینی طور پر پیچیدگیوں سے بچنے کے لئے تمام آئینی اداروں میں گلگت بلتستان کو نمائندگی دیں گے۔جی بی کے عوام اور حکومت کو بااختیار بنانا ہے۔گلگت بلتستان سے خوبصورت کوئی علاقہ نہیں۔وزیر اعظم پسماندہ علاقوں کی ترقی میں سنجیدہ ہیں۔سیاست دان اگلے الیکشن اور لیڈر آنے والی نسل کے مستقبل کے لئے فیصلے کرتے ہیں،عمران خان لیڈر ہے ۔انہوں نے گلگت بلتستان کے لئے خالد خورشید کا بہترین انتخاب کیا ہے۔