- Advertisement -
گلگت ۔ 09 اپریل (اے پی پی) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منجمنٹ اور دیگر متعلقہ ادارے حالیہ بارشوں میں زخمیوں اور متاثرین کو امداد فراہم کریں اور عوام کی مشکلات دور کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے موسم میں تبدیلی آرہی ہے جس کی وجہ سے موسلادار بارشیں ہورہی ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=315
- Advertisement -