گلگت بلتستان کابینہ کا اعلان ، تقریب حلف برداری آج ہوگی

215
گلگت بلتستان کابینہ کا اعلان ، تقریب حلف برداری آج ہوگی

گلگت۔18جولائی (اے پی پی):گلگت بلتستان کابینہ کا اعلان کردیا گیا ۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حاجی عبدالحمید کو سینئر وزیر محکمہ بلدیات کا قلمدان دیا گیا ہے۔

سید امجد زیدی تعمیرات عامہ ،انجینئر اسماعیل خزانہ، غلام محمد سیاحت و خوارک ،مشتاق حسین پانی و بجلی ، شمس لون داخلہ ،سید سہیل عباس صحت و قانون، فتح اللّٰہ خان منصوبہ بندی،رحمت خالق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ،انجینئر انور خان زراعت و لائیو سٹاک ،غلام شہزاد آغا تعلیم ،دلشاد بانو ترقی نسواں کی وزیر ہوں گی جبکہ ،حاجی شاہ بیگ کو مشیر جنگلات اورثریا زمان کو مشیر انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر کیا گیا ہے ۔

گلگت بلتستان کابینہ کی تقریب حلف برداری آج (منگل )ہوگی۔