گلگت بلتستان کابینہ کے 12 ارکان نے حلف اٹھا لیا

222
کھیلوں کے شعبے کے لئے 5 ارب روپے مختص کئے ہیں، نوجوانوں کو درکار وسائل مہیا کریں گے، وزیراعظم شہبازشریف کا تقریب سے خطاب

گلگت۔18جولائی (اے پی پی): گلگت بلتستان کابینہ کے 12 ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ۔گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے وزرا سے ان کے عہدوں کا حلف لیا ۔

تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس گلگت میں منعقد ہوئی ۔اس اہم تقریب میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش ، گلگت بلتستان اسمبلی کے ارکان ، سرکاری محکموں کے اعلیٰ عہدیداران ،سیاسی کارکنان اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی ۔