استور۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):وزیر سیاحت گلگت بلتستان غلام محمد اور سیکریٹری سیاحت آصف اللہ خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو سیاحت کیلئے تمام موسموں کاسیاحتی سیزن کا درجہ حاصل ہوگیاہے گلگت بلتستان کو سیاحت کا حب بنانے کے لئے پالیسی مرتب کی جارہی ہے ۔
سفری دشواریوں کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد سرفرنگا پہنچی ہے،ہماری کوشش ہے کہ آئندہ سال اس ایونٹ کو مزید بہتر کیا جائے ۔چاروں طرف پہاڑوں کے درمیان ٹھنڈے صحرا کے ساتھ جھیل اور دریائے سندھ کا ہونا ایک عجوبہ ہے۔کوشش ہے کہ پی آئی اے سمیت ٹور آپریٹرز کے ذریعے مقامی کلچر کے احترام و ترویج کو یقینی بنایا جائے۔
سرفرنگا کولڈ ڈیزرٹ فیسٹول کے اختتامی روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر سیاحت غلام محمد نے کہا کہ توقع ہے آئندہ سال سرفرنگا کا بہت بڑا ایونٹ ہوگا۔فیسٹیول سے ہونے والی معاشی سرگرمیوں اور اثرات پر بھی سٹڈی کی جا رہی ہے۔لاءاینڈ آرڈر گلگت بلتستان کا ہی نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے۔ایونٹ کو انٹرنیشنل بنانے کیلئے ہیلتھ اینڈ سیفٹی پالیسی بنائی جا رہی ہے۔گزشتہ سال کی نسبت اس سال سیاحوں کی تعداد کافی زیادہ ہے۔کوہ پیماﺅں کی سہولت کیلئے گلگت بلتستان کے 300 لوگوں کو اٹلی کے تعاون سے تربیت فراہم کی جائے گی۔
کوہ پیمائی کیلئے آنے والے اپنے شیڈول کے مطابق خود مقررہ مقام پر پہنچ جاتے ہیں۔گزشتہ سال 12 ہزار ایڈوینچر ٹورسٹ گلگت بلتستان آئے تھے۔گلگت بلتستان صرف گرمیوں میں آنے والی جگہ نہیں ہے،جی بی میں چاروں موسم ہیں ہر موسم کیلئے الگ ایونٹ منعقد کرائے جاتے ہیں۔گلگت بلتستان میں سیزن کے حساب سے ہی ایونٹس منعقد ہوتے ہیں۔سرفرنگا اور ٹور ڈی خنجراب گلگت بلتستان کے بڑے ایونٹ ہوتے ہیں،زخ، راک کلائمبنگ اور فری سٹائل پولو، سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلہ جات ہوئے،
جنھیں مقامی،ملکی و بین الاقوامی سیاحوں نے خوب سراہا۔سیکریٹری سیاحت آصف اللہ خان نے اس موقع پر کہا کہ سرفرنگا فیسٹیول میں کل 122 ریسرز کا کوالیفاینگ راﺅنڈ ہوا تھا۔اختتامی دن بین الاقوامی بائیکرزسمیت 38 موٹرسائیکل سواروں نے ریس میں حصہ لیا۔پانچ سال میں سب سے بہتر پرفارم کرنے والے کو چیمپئن آف دی چیمپئن کا ایوارڈ دیا جائے گا اور ہر سال چیمپئن آف دی ایئر ایوارڈ ملک بھر کی ریسوں میں کامیاب ہونے والوں کو بھی دیا جائے گا،توقع ہے آئندہ سال سرفرنگا کا بہت بڑا ایونٹ کا انعقاد کریں گے۔
گلگت بلتستان میں چاروں موسموں کے ہر سیزن میں بڑے بڑے ایونٹس کا انعقاد کیا جائیگا،سیون ڈیز ایونٹ پورے ڈیڑھ مہینے کا ایونٹ ہوتا ہے جو تمام اضلاع میں جاری رہتا ہے۔محکمہ سیاحت ہر سال سپرم بلوسم،ٹور دی خنجراب سائیکل ریس،جشن بہاراں وغیرہ ایونٹس کا انعقاد کرتا ہے جو کہ کلینڈر ایونٹس میں شامل ہیں۔
دوسر ی جانب وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا نے سرفہ رنگا کولڈ ڈیزٹ جیپ ریلی کے تیسرے روز کا فائنل راﺅنڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان اور بلتستان کی انتظامیہ نے اس میگا ایونٹ کوکامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے بہترین انتظامات کئے اور کولڈ ڈیزرٹ ریلی میں نیشنل اور لوکل ریسرز حصہ لے رہے ہیں، کھیلوں کی تقریبات، ثقافتی کھانوں کے سٹالز لگائے جو کہ ایک ہولیسٹک ایونٹ ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ مقامی کمیونٹی کی معیشت کو مزید بہتر کر سکتا ہے