28.8 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںگلگت بلتستان کے طلباء و طالبات کو ٹریفک قوانین اور قدرتی آفات...

گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات کو ٹریفک قوانین اور قدرتی آفات سے تحفّظ فراہم کرنے سے متعلق آگاہی اجلاس

- Advertisement -

گلگت۔28اپریل (اے پی پی):گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات کو ٹریفک قوانین، سیفٹی کے اصولوں، قدرتی آفات سے تحفّظ اور فرسٹ ایڈ” جیسے اہم موضوعات پر آگاہی فرہم کرنے کے لیے سیکرٹری ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان فرید احمد کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 گلگت بلتستان عظیم اللہ، ڈی ایس پی نیشنل موٹر وے پولیس گلگت بلتستان محمد اقبال، ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن پروفیسر محمد عالم

ڈائریکٹر ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن پروفیسر اویس احمد، ڈپٹی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن شمس الدین، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر، ریسکیو 1122 گلگت انجینئر طاہر شاہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈینیش اینڈ کمیونیکیشن ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن اشتیاق احمد یاد نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری فرید احمد نے مہانوں کو خوش آمدید کہا اور انسانوں کے جان و مال کے تحفّظ کے لئے اِس طرح کے اقدامات کو سراہا۔ اُنہوں نے اِن کلیدی موضوعات پر گلگت بلتستان کے تمام تعلیمی اداروںمیں ہمہ جہتی پروگرامز اور سرگرمیوں کے انعقاد کا یقین دلایا جس میں نیشنل موٹر وے پولیس اور ریسکیو 1122 فنّی معاونت فراہم کریں گے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589131

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں