گلگت بلتستان کے عوام نے لازوال قربانیوں کے ذریعے ڈوگرا راج سے آزادی حاصل کی، وفاقی وزیر علی امین خان گنڈاپور کا گلگت بلتستان کے یوم آزادی کے موقع پر پیغام

39

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپورنے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے لازوال قربانیوں کے ذریعے ڈوگرا راج سے آزادی حاصل کی، یہاں کے عوام نے ہمیشہ پاکستان سے اپنی گہری وابستگی کا اظہار کیا ،گلگت بلتستان کو قدرت نے بے پناہ وسائل سے نواز رکھا ہے۔

پیر کوگلگت بلتستان کے یوم آزادی کے موقع پر وفاقی وزیر نے خصوصی پیغام میں کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے لازوال قربانیوں کے ذریعے ڈوگرا راج سے آزادی حاصل کی، یہاں کے عوام نے ہمیشہ پاکستان سے اپنی گہری وابستگی کا اظہار کیا ہے،گلگت بلتستان کو قدرت نے بے پناہ وسائل سے نواز رکھا ہے۔

علی امین گنڈاپورنےکہا کہ عمران خان کی حکومت نے گلگت بلتستان میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں،370 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں سے ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے، یہ علاقہ سی پیک کا بیس کیمپ اور پاکستان کا معاشی حب بنے گا۔

انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کا درجہ دینے کے لیے پیشرفت تیزی سے جاری ہے،عبوری صوبے کے قیام سے یہاں کے عوام کی دیرینہ خواہش پوری ہو جائے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے تمام ممکن وسائل فراہم کر رہی ہے۔