گلگت میں اشیائے خوردنوش کی خریدد فروخت کےلئے لیبارٹری ٹیسٹ لازمی قرار

53
food items
food items

گلگت۔30جنوری (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر، چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نےگلگت میں اشیائے خوردنوش کی خریدد فروخت کےلئے لیبارٹری ٹیسٹ لازمی قرار دےدیا ہے

اس سلسلے میں فوڈ انسپکٹر اشیائے خوردنوش کے نمونے لینے کےلئے متعلقہ دکانداروں اور ہول سیلرز کے پاس جائیں گے، لہذا تاجر میونسپل فوڈ انسپکٹر اور ان کے عملے کے ساتھ تعاون کریں۔اشیائے خوردنوش کی لیبارٹری ٹیسٹنگ کی غرض سے نمونوں کے حصول کےلئے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

منگل کو اسسٹنٹ کمشنر، ایڈمنسٹریٹر و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ میونسپل حدود میں اشیائے خوردنوش کی خرید و فروخت کےلئے لیبارٹری ٹیسٹ لازمی قراردیکر نوٹیفیکشن جاری کردیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق شہر میں مختلف ناموں کے برانڈ کے اشیائے خوردنی مثلا کوکنگ آئل، گھی،مصالحہ جات،آٹا،مکھن، پاپڑ، جام،شربت، جوس، و دیگر اشیا فروخت ہورہی ہیں جنکی کوالٹی کی کوئی تصدیق نہیں ہوتی، ان اشیا کی کوالٹی کی تصدیق کےلئے لیبارٹری ٹیسٹ کرانا لازمی ہے، اس لئے ان اشیائے خوردنوش کے لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے فوڈ انسپکٹر اور ٹیم مارکیٹ کے کسی بھی دکان سے نمونے وصول کریں گے۔

لہذا بذریعہ نوٹس ہذا تمام ہول سیلرز، دکانداروں اور تاجروں کو احکامات جاری کئے گئے کہ وہ فوڈ انسپکٹر اور ٹیم کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے مختلف اشیائے خوردنوش کے نمونے فراہم کریں، تاکہ مارکیٹ میں مضر صحت اشیائے خوردنوش کی فروخت نہ ہوسکے۔ ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ متوازن خوراک کو یقینی بنانے کیلئے پیور فوڈ ایکٹ کے تحت فراہمی یقینی بنائی جاسکے، اور شہریوں کی صحت عامہ کو ہر طرح کے خطرات سے محفوظ رکھا جاسکے۔ ہمارا مقصد عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی ہے جس کےلئے ہماری ٹیم ہمہ وقت کوشاں ہے۔