گلگت میں فوڈ انسپکٹر کا گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری

110
فوڈ انسپکٹر

گلگت ۔9اکتوبر (اے پی پی):گلگت میں فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی کا گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات پر فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی، سیکٹر مجسٹریٹ جابر خان اور میونسپل پولیس فورس کے جوانوں نے گرانفروشوں، ناقص صفائی کرنے والے جوس میکرز، ہوٹلوں، اور جنرل سٹوروں پر چھاپے مارے۔

کریک ڈاؤن میں درجنوں تاجروں کو بھاری جرمانے کئے گئے جبکہ ناقص صفائی پر جوس کی دکان سربمہر کردی گئی۔ اس کے علاوہ پکڑی جانیوالی ناقص اشیا کو تلف کرنے کیلئے ہدایات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے نہیں دیں گے۔