گلیات میں ایک فٹ برف پڑ گئی ہے،گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی

90
گلیات میں ایک فٹ برف پڑ گئی ہے،گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی

ایبٹ آباد۔ 20 فروری (اے پی پی):گلیات میں ایک فٹ برف پڑ گئی ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی احسن حمید نے اے پی پی کو بتایا کہ گلیات کے مختلف علاقوں نتھیا گلی،ایوبیہ،ڈونگا گلی،خیرا گلی اور چھانگلہ گلی سمیت تمام علاقوں میں بدھ کی رات سے برفباری کا سلسلہ شروع ہوا جو جمعرات کی دوپہر تک جاری رہا اور اب تک ایک فٹ کے قریب برف پڑ چکی ہے،

مشکپوری اور میرا جانی کے پہاڑوں پر برف ایک فٹ سے زائد پڑی ہے۔جی ڈی اے کی مشینری اور عملہ سڑکوں کی صفائی اور سیاحوں کی مدد کے لیے گلیات میں موجود ہے تاہم برف والے علاقوں میں آنے والے سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔