23.8 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںگلیات میں برفباری سے متاثرہ 27رابطہ سڑکیں ٹریفک کیلئے کھول دی گئیں،سی...

گلیات میں برفباری سے متاثرہ 27رابطہ سڑکیں ٹریفک کیلئے کھول دی گئیں،سی اینڈ ڈبلیو

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 06 مارچ (اے پی پی):گلیات میں برفباری سے متاثرہ 27رابطہ سڑکوں سےبرفباری ہٹا کر ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہیں ۔تین رابطہ سڑکیں جلد کھول دی جائیں گی ۔محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے اہلکارکے مطابق گلیات میں برفباری سے متاثرہ جستر روڈ ،بارگلی کسالہ روڈ ،چھم کٹلی روڈ ،لسان روڈ،کالاباغ سجن گلی مکول روڈ ،سجن گلی باگن روڈ ،نڑی کیری روڈ، نتھیاگلی کالج ملاچھ روڈ، بکوٹ روڈ، نملی گلی کھن کلاں روڈ ،نتھیاگلی نملی میرا روڈ،کنیساں روڈ، دروازہ کس ٹل روڈ ،کنڈلا پسالہ روڈ ،توحید آباد پسالہ روڈ،چنماری زیارت معصوم روڈ، مدارگلی تاجوال روڈ ،رتی گلی تاجوال روڈ، باڑایاں سیر روڈ،باڑایاں کالابن روڈ، سوارگلی ملکوٹ روڈ ،خیراگلی جنڈالہ روڈ ،دروازہ روڈ، ایبٹ آباد ٹھنڈیانی روڈ ۔ ،ٹھنڈیانی پٹن کلاں روڈ، میرا رحمت خان ککمنگ روڈ،میرا رحمت خان لنک روڈ سے برفباری ہٹاکرٹریفک کےلئے کھول دیاگیا ہےجبکہ تین رابطہ سڑکیں بھی ایک دن کے اندرکھول دی جائیں گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569422

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں