گلیات میں برفباری کانیاسلسلہ شروع ،چارانچ برف پڑ گئی ،ترجمان جی ڈی اے

135
گلیات میں برفباری کانیاسلسلہ شروع ،چارانچ برف پڑ گئی ،ترجمان جی ڈی اے

ایبٹ آباد۔9فروری (اے پی پی):گلیات میں برفباری کانیاسلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے بعد سے چارانچ برف پڑ چکی ہے،ترجمان گلیات ڈویلوپمنٹ اتھارٹی احسن حمید کاکہناہے کہ جمعرات کے روزسے گلیات میں برفباری کانوواں سلسلہ شروع ہوگیاہے جس کے بعداب تک چارانچ تک برف پڑ چکی ہے ،

سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کے پیش نظرجی ڈی اے کاعملہ اورسٹاف گلیات میں موجودہے ،ڈسڑکٹ ریسکیو1122ایبٹ آبادکاکہنا ہے کہ گلیات میں برف باری کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو اہلکار ہائی الرٹ ہیں ۔