ایبٹ آباد۔ 19 فروری (اے پی پی):گلیات میں دو روز کے دوران دو فٹ سے زائد برف پڑ گئی،گلیات کے سیاحتی مقامات نتھیاگلی،ڈونگا گلی،چھانگلہ گلی سمیت دیگر علاقوں میں دو روز سے برفباری کا سلسلہ وقفے،وقفے سے جاری ہے،
اسسٹنٹ ڈائریکٹر گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی احسن حمید کے مطابق گلیات کے علاقوں میں دو فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے،برفباری کا یہ سلسلہ مزید ایک روز تک جاری رہنے کا امکان ہے،سیاحوں کی سہولیات کے لیے چھانگلہ گلی اور نتھیا گلی میں کنٹرول روم ایکٹو ہیں جبکہ سڑکوں سے برف ہٹانے کے لیے مشینری الرٹ ہے،
جی ڈی اے کاعملہ سیاحوں کی مدد کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہا ہے،ترجمان ریسکیو کے مطابق ریسکیو عملہ بھی برفباری کے دوران گلیات میں سیاحوں کو مدد فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے۔