پشاور۔23جنوری (اے پی پی):گلیات میں موسم سرما کی برفباری کا آٹھواں سلسلہ شروع ہو گیا،علی الصبح سے شدید برفباری جاری ہے جس کی سطح آخری اطلاعات ملنے تک ایک فٹ ہو گئی جبکہ درجہ حرارت میں شدید کمی سے درجہ حرارت نقطہ انجماد تک جا پہنچا۔
ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطا بق جی ڈی اے کی ہیوی مشینری سڑکوں پر عملہ کے ہمراہ کام میں مصروف ہے دوران برف باری بھی سڑکوں پر صفائی کا کام مسلسل جاری رہے گا۔
سیاح اور مقامی افراد ایمرجنسی میں ڈسڑکٹ کنٹرول روم سے رابطہ کریں۔مدد و رہنمائی کیلئے 0992355138 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
مقامی حکام کے مطابق توحید آباد اور کنڈلہ میں سنو سلائیڈنگ کے امکانات موجود ہیں۔گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا آپریشن 24/7 جاری ہے۔