27.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںگلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے مشترکہ...

گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے مشترکہ تعاون سے5روزہ سمر کیمپ

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 4 ستمبر (اے پی پی):گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے مشترکہ تعاون سے 5 روزہ سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں پشاور اور ایبٹ آباد کے خصوصی سکولوں کے بچوں نے شرکت کی جنہوں نے سیاحوں کی گاڑیوں پر گلیات کا دورہ کیا اور چرچ پارک نتھیاگلی میں اپنا وقت گزارا۔

ڈائریکٹر ٹیکنیکل (جی ڈی اے) اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹورازم (جی ڈی اے) نے ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کی جانب سے مہمان خصوصی صوبائی نگراں وزیر برائے سیاحت و اطلاعات سید فیروز جمال کاکا خیل اور بچوں کو نتھیاگلی گلیات میں خوش آمدید کہا۔

- Advertisement -

مہمان خصوصی نے خطاب کے دوران اس بات پر زور دیا کہ خصوصی بچے ہماری ذمہ داری ہیں اور معاشرے کے ہر فرد کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں، ہمیں خصوصی بچوں کا خاص خیال رکھنا چاہیے، کوشش کریں کہ ہر جگہ خصوصی بچوں کو دیگر بچوں کی طرح سہولیات میسر ہوں اور وہ بھی زندگی کی پررونق لمحوں کو محظوظ کرتے ہوئے ان سے لطف اندوز ہو سکیں،

ایسے بچے خصوصی توجہ کے مستحق ہیں، اس طرح کے سیاحتی دورے ان کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=386186

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں