استور۔ 17 اگست (اے پی پی):سینئرصوبائی وزیرخوراک و سیاحت غلام محمد نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کوملنے والی سبسڈائز گندم کا کوٹہ بڑھاکر 4 کلو سے 7 کلو کرنے کے لئے ہوم ورک جاری ہے۔ اس وقت پاکستان میں گندم کے قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا۔مقامی گندم 12 ہزار اور سمندر کے راستے یوگرین سے آنے والی گندم 14 ہزار کا من پڑتا ہے۔
گندم کے قیمتوں میں ضافہ کے باعث گلگت بلتستان میں بھی گندم کی قیمتوں اضافہ کرنے کے حوالے سے عوام کے ساتھ مشاورت کی جائے گی تاکہ ماہانہ کوٹے میں اضافہ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک گلگت بلتستان میں گندم چوری اسکینڈل کے حوالے تحقیقات کا عمل باریک بینی کے ساتھ جاری ہے۔عوام مطمئن رہیں اس میں زیرو ٹولیرنس ہوگا۔جہاں جہاں لیکیجز ہے ان کو بند کرینگے۔اس حوالے سےسو فیصد غیرجانبدرانہ تحقیقات کی جارہی ہیں جو کہ عوام کے سامنے کی آجائیگی