گندم ملکی فوڈ سیکیورٹی کی ضامن جس کی بروقت کاشت یقینی بنائی جائے ،صوبائی وزیرزراعت سیدعاشق حسین کرمانی

102

گوجرانوالہ۔ 07 نومبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گندم کے کاشتکاروں کیلئےخصوصی طورپرتاریخی انعامی پیکج متعارف کرایا ہے جس کے تحت25ایکڑاوراس سےزائد رقبہ گندم کے زیرکاشت لانے پراربوں روپے مالیت سے1ہزارٹریکٹرزجبکہ ساڑھے بارہ تا25ایکڑگندم کاشت کرنے والے کاشتکاروں کو1ہزارلیزرلینڈ لیولرزقرعہ اندازی کے ذریعے فراہم کئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیرزراعت ولائیواسٹاک سیدعاشق حسین کرمانی نے کمشنرآفس گوجرانوالہ میں گندم کی کاشت بڑھانے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

سیکرٹری زراعت افتخارعلی سہوبھی انکے ہمراہ تھےجبکہ کمشنر ڈوثرن سید نوید حیدر شیرازی،آرپی اوطیب حفیظ چیمہ،ڈپٹی کمشنرنوید احمد،ایڈیشنل کمشنرمحمد شفیق،ایم این اے شازیہ فرید،ایم پی اےعمرِفاروق ڈار،ڈی جی زراعت توسیع چوہدری عبد الحمید ،ڈائریکٹرجنرل کراپ رپورٹنگ عبدالقیوم ،ڈائریکٹر زراعت گوجرانوالہ ڈاکٹر شکیل احمد،ڈائریکٹرلائیوسٹاک محمد انیس،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر جاوید اختر پڈھیار ،گوجرانوالہ اور گجرات ڈوثرن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹرز ،

صدر کسان اتحاد رضوان گورائیہ سمیت کسانوں اورزمینداروں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی ۔ صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ گندم ملکی فوڈ سکیورٹی کی ضامن ہے، اور اس کی بروقت کاشت زیادہ پیداوار کی ضامن ہے کاشتکاروں کو گندم کے تصدیق شدہ بیج اور متوازن کھادوں کے استعمال سے متعلق آگاہی و رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیر زراعت پنجاب کوسیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے بتایا ہے کہ گندم کی کاشت اور پیداوار میں اضافہ کیلئے تمام ممکنہ وسائل اور ذرائع بروئے کار لائے جارہے ہیں۔صوبہ پنجاب میں گندم کی کاشت کا ہدف 1کروڑ 60لاکھ ایکڑ مقررکیا گیا ہے۔

صوبائی،ڈویژنل ، ضلعی سطح پر گندم کے پیداوار ی مقابلے کرائے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ گندم کی کاشت کے اہداف ہر صورت حاصل کئے جائیں اہداف حاصل کرنے والے افسران کو انعامات اور تعریفی اسناد بھی دی جائیں گی۔\378