27.1 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومزرعی خبریںگندم پر کیڑوں کے حملے کو سپرے کے بغیر کنٹرول کرنے کیلئے...

گندم پر کیڑوں کے حملے کو سپرے کے بغیر کنٹرول کرنے کیلئے تحقیق کا آغاز کر دیا گیا

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی):گندم ریسرچ انسٹیٹیو ٹ نے گندم پر کیڑوں کے حملے کو سپرے کے بغیر کنٹرول کرنے اور صحت مند فصل کی فی ایکڑ زائد پیداوار کے حصول کیلئے تحقیق کا آغاز کر دیا ہے اور زرعی سائنسدانوں کو ایسے طریقوں کی دریافت میں مثبت پیش رفت بھی حاصل ہوئی ہے نیز وقت کی اہم ضرورت کے مطابق گندم کے تیلے کا غیر کیمیائی طریقوں سے انسداد کرنے کیلئے محکمہ زراعت کے تحقیقاتی اداروں نے بھی مربوط کوششوں کا آغاز کر دیا ہے جس کے مثبت نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ گندم کے ساتھ ساتھ کینولا کی کاشت کو بہتر بنانے کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کینولا کی کاشت زمینداروں کیلئے منافع بخش ہونے کے علاوہ ماحول کوخوشگوار بنانے میں بھی مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ بارشی اور سیلاب زدہ علاقوں میں زیادہ سے زیادہ رقبے پر کینولا کی کاشت سے کاشتکاربہترین نتائج اور زیادہ مالی فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=536889

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں