راولپنڈی۔31اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے 12 ارب 54 کروڑ روپے کا زرعی ایمرجنسی پروگرام جاری ہے جس کے تحت کاشتکاروں کو رعائتی نرخوں پر گندم کا تصدیق شدہ اور بیماریوں سے پاک بیج فراہم کیا جارہا ہے۔
اس منصوبہ پر عملدرآمد سے گندم کی اوسط پیداوار میں 7 من فی ایکڑ کا اضافہ متوقع ہے۔ترجمان نے کہاکہ کہا کہ صوبہ میں کاشتکاروں کو جدید اقسام کے 10 لاکھ بیگ فراہم کئے جارہے ہیں جس سے پیداوار میں 15 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ امسال گندم کی فی ایکڑ پیداوار کا ہدف 35 من مقرر کیا گیا ہے۔ نئی اقسام اور جدید ٹیکنالوجی پر عملدرآمدسے ہی ریکارڈ پیداوار کا حصول ممکن ہے۔